ضلع اوکاڑہ میں آوارہ کتوں نے سینکڑوں افراد کو زخمی کردیا

اوکاڑہ، باؤلے کتوں کے کاٹنے سے مزید چھ بچے زخمی،خطرناک کتے گزشتہ بیس روز کے دوران سینکڑوں افراد کو زخمی کر چکے ہیں دیپالپورکے نواحی گاؤں 15 ون آر کی رہائشی طالبات تعلیم کے حصول کے لیے سکول جا رہی تھی راستہ میں اچانک باولے کتے نے حملہ کردیا اور کتے نے چھ طالبات علیزہ، ثانیہ، اقراء، زہرہ، اور جنت وغیرہ کو کاٹ کرزخمی کر دیا طالبات کی چیخ و پکار پر لوگ آئے جنہوں نے طالبات کو کتے سے نجات دلائی کتا موقع سے غائب ہو گیا۔ ریسکیو ون ون ٹو ٹو کی ایمبولنس اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی اور طالبات کو طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا یہاں پر طالبات کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں یہ امر قابل ذکر ہے یکم اگست سے لے کر 21 اگست تک کتوں کے حملے سے ایک سو 32 افراد متاثر ہوئے جنہیں ڈسٹرکٹ اسپتال سے طبی امداد فراہم کی گئی لوگوں نے آوارہ کتوں کے خاتمہ کے لئے حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button