ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے کہا ہے کہ گندم خریداری سنٹروں پر کسانوں کی سہولت کو سب سے مقدم رکھا جائے گندم کے خریداری سینٹروں پر بیٹھنے کے لئے سایہ دار جگہ ،پینے کے ٹھنڈے پانی اورصفائی ستھرائی کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گندم خریداری سینٹروں پر بار دانہ کے حصو ل کے لئے درخواستوں کی و صولی سے لے کر بار دانہ کے اجرا اور گندم کی خریداری تک تمام معاملات میں میرٹ اور شفافیت کو ملحوظ خاطر رکھا جائے اور پنجاب حکومت کی پالیسی کے مطابق اقدامات کئے جائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج گندم خریداری مراکز 40/D ،دیپالپور ،منڈی احمدآباد ،بصیر پور ،ہیڈ سلیمانکی ،شہامد اور حویلی لکھا سینٹروں کا دورہ کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر اے ڈی سی آر خرم شہزاد ،ڈی ایم او طاہر امین ،اے سی دیپالپور تبریز صادق مری ،اے سی رینالہ حمزہ نوید ،اور ڈی ایف او محمد اسلم دھول اور دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ اس موقع پر ڈسٹر کٹ فوڈ کنٹرولر محمد اسلم دھول نے بتایا کہ تما م گندم خریداری سینٹروں پر آج مورخہ 08 اپریل سے بار دانہ کے حصول کے لئے درخواستیں وصول کرنے کا عمل شروع ہو گیا ہے اور 17 اپریل 2019 تک باردانہ کے حصول کے لئے درخواستیں جمع ہوں گی اور میرٹ پر پنجاب حکومت کی پالیسی کے مطابق کاشتکاروں کو باردانہ فراہم کیا جائے گا ۔ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے افسران کو ہدایت کی کہ گندم خریداری مہم میں احسن طریقے سے اپنی ذمہ داری ادا کریں ۔انہوں نے کہا کہ گندم خریداری مہم کے مقررہ ہدف کے حصول کے لئے تمام متعلقہ محکمے باہمی ربط و رابطہ سے اقدامات کریں اور کسانوں کی سہولت اور رہنمائی کے لئے موثر حکمت عملی اختیار کی جائے ۔
