manzoor mental health founder manzoor ul hassan passed away 639

ضلع اوکاڑہ میں ذہنی امراض کے مشہور ترین معالج انتقال کرگئے

اوکاڑہ میں ذہنی امراض کے مشہور معالج،منظورمینٹل ہسپتال کے بانی اورپاکستان تحریک انصاف کے بانی کارکن ڈاکٹرمنظورالحسن انتقال کرگئے،سات سال سے برطانیہ میں قیام پزیر تھے تفصیلات کے مطابق ضلع اوکاڑہ میں ذہنی امراض کے مشہور ترین معالج ڈاکٹرمنظور الحسن انتقال کرگئے۔وہ اوکاڑہ میں منظورمینٹل ہسپتال کے بانی تھے اور پینتیس سال یہاں پرخدمات سرانجام دیتے رہے.آپ انتہائی خوش مزاج اور انسانیت سے پیار کرنے والی شخصیت تھے.گزشتہ سات سال سے برطانیہ میں مقیم تھے۔ڈاکٹرمنظورالحسن کا شمار پاکستان تحریک انصاف کے بھی بانی کارکنوں میں ہوتا تھا ۔ان کی میت برطانیہ سے ان کی رہائشگاہ مہرکالونی اوکاڑہ لائی گئی جہاں بعد از نماز مغرب ان کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں