ramdan mai mehngai ki tayari 1,080

ضلع اوکاڑہ میں رمضان سے قبل مہنگائی کا جن بے قابو،اشیائے ضروریہ عوام کی پہنچ سے دور

اوکاڑہ، رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی اوکاڑہ شہر اور اس کی تینوں تحصیلوں میں مہنگائی کا جن بے قابو ہو جانے سے اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے شہری چکرا کر رہ گئے گوشت ،دالیں ،سبزیوں ،گھی ،مصالہ جات ،چائے کی پتی ،کھجور سمیت تمام اشیاء کے نرخ بڑھ جانے سے مڈل کلاس طبقہ کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا پرائس کنٹرول کمیٹیوں ،مارکیٹ کمیٹی کے افسران اور اسپیشل مجسٹریٹس کی مبینہ غفلت عدم دلچسپی کی وجہ سے تینوں تحصیلوں کے مین بازاروں اور گلی محلہ کی دوکانوں پر کوئی بھی اشیاء سرکاری ریٹس کے مطابق دستیاب نہیں ہوتی ہر دوکان کا ریٹ دوسری دوکان سے مختلف اور کوالٹی میں بھی فرق ہوتا ہے جس کی وجہ سے شہری مجبوری کے باعث مہنگے داموں اشیاء ضروریہ خریدنے پر مجبور ہو چکے ہیں مارکیٹ کمیٹی کے افسران ،اسپیشل مجسٹریٹس اور پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی کار کردگی ایک سوالیہ نشان بن کر رہ گئی ہے جن کی میٹنگ صرف فوٹو سیشن تک ہی محدود ہے ڈی اور انٹر پرائزاور ان کا ماتحت عملہ مبینہ طور پر مہنگے داموں اشیا ء کی فروخت کرنے والوں دوکانداروں کے خلاف کارروائی کے بجائے ان کو شیلٹر فرام کر رہا ہے جس کی وجہ سے دوکانداروں نے خود ساختہ مہنگائی سے عام شہری کی زندگی عذاب بنا دی ہے شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ،چیف سیکرٹری زاہد سعید ،کمشنر ساہیوال علی بہادرقاضی ،ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ارشاد اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اوکاڑہ شہر میں خود ساختہ مہنگائی کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کی جائے جبکہ مہنگائی کنٹرول کرنے کے لیے رمضان سے قبل اوکاڑہ میں ایماندار افسران کا تقرر کیا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں