election 2018 k behtreen muqablay 844

ضلع اوکاڑہ میں سب سے بڑے مارجن سے جیتنے اور سب سےکم ووٹوں سے ہارنے والے امیدوار

ضلع اوکاڑہ میں انتخابی نتائج سامنے آگئے ہیں جن کے مطابق ضلع اوکاڑہ میں پاکستان مسلم لیگ ن کو عوام نے پزیرائی دی ہے تاہم یہاں یہ بات بھی دلچسپی سے خالی نہیں ہے کہ آیا ضلع اوکاڑہ میں سب سے زیادہ ووٹ کس نے لئے ہیں اور کس کی منزل دوچار ہاتھ دُور رہ گئی تھی.تو اس سلسلے میں اوکاڑہ ڈائری نے جب اعداد و شمار دیکھے تو ان کے مطابق این اے کی سیٹ پر پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار برائے این اے 143 راؤ محمد اجمل خان نے پورے ضلع اوکاڑہ میں سب سے زیادہ ووٹ لئے جن کی تعداد 142988 ہے جبکہ ان کا مخالف امیدوار سیدگلزارسبطین شاہ 89177 ووٹ حاصل کرپایا.اس طرح راؤ اجمل خان 53811 ووٹوں کی ریکارڈ برتری حاصل کرگئے.جبکہ اس ضلع کا سب سے سنسنی خیز مقابلہ پاکستان مسلم لیگ ن کے غلام رضا اور حماد اسلم کے مابین ہوا جس میں غلام رضا نے 42090 ووٹ لئے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے حماد اسلم نے 41141 ووٹ لئے اس طرح غلام رضا صرف 949 ووٹوں سے ہارگئے یادرہے پہلے حماد اسلم کو فاتح قراردیا گیا تھا مگر دوبارہ گنتی پر غلام رضا جیت گئے اس طرح پی ٹی آئی ضلع اوکاڑہ میں جیتی گئی واحد سیٹ بھی دوبارہ گنتی پر ہارگئی.اسی طرح ن لیگ کے معروف سیاستدان میاں یاورزمان اور پی ٹی آئی کے طاہرعبداللہ کے مابین بھی سخت ٹاکرا ہوا جس میں ن لیگ کے میاں یاورزمان نے 54760 ووٹ لئے جبکہ ان کے مقابلے میں طاہرعبداللہ نے بھی خوب جان ماری اور 52159 ووٹ لئے اس طرح صرف 2601 ووٹ سے ہارگئے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں