okara traffic problems 404

ضلع اوکاڑہ میں ٹریفک کنٹرول کا مربوط پلان نہ ہونے سے عوام کومشکلات کا سامنا

اوکاڑہ میں روزبروز بڑھتی ہو ئی ٹریفک مستقبل قریب میں مسائل پیدا کرسکتی ہے شہر بھر کی سڑکوں پر پڑھتی ہو ئی ٹریفک سے دن بدن مسائل میں اضافہ سے عوام سخت پریشان ٹریفک جام معمول بنتا جارہاہے ضلعی انتظامیہ کوابھی سے ٹریفک کے مسلئے سے بچنے کیلئے منصوبہ بندی کرلینی چایئے،تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ شہرکی آبادی ہزاروں سے تجاوز کرکے لاکھوں تک پہنچ چکی ہے جس کی وجہ سے ٹریفک میں بھی اضافہ ہو تاچلا جارہاہے ٹریفک کو کنٹرول کرنیوالی ٹریفک پولیس محضوص مقامات پر تعینات ہے جبکہ ٹریفک کو کنٹرول کر نے کا کوئی مر بوط پلان نہیں اس کے علاوہ بڑھتی ہوئی ٹریفک کو دیکھتے ہو ئے شہر بھر کی سٹرکیں بے ہنگم ٹریفک کے لئے ناکافی ہو چکی ہیں تحصیل روڈ منڈی روڈ دیپالپور روڈ شہر کی مین شاہراہیں ہیں جب پرٹریفک کا بے تحاشہ بہاؤ رہتاہے سکول کالجز اور دفتروں کی چھٹی کے اوقات میں بڑھتی ہو ئی ٹریفک میں تعطل کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ سامنے شہر بھر کی سڑکیں سکڑی سی نظر آتی ہے ٹریفک میں تعطل کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ شہربھر میں کو ئی پارکنگ ایریا نہیں جسکی وجہ سے سٹرکوں کے کنارے عارضی پارکنگ مرکز بن چکے ہیں ضلعی انتطامیہ کو ٹریفک سے پیدا ہونے والے مسلئے پر ابھی سے منصوبہ بندی کرنے کی ضرورت ہے آمد ورفت کے لئے تحصیل روڈ اور عید گاہ روڈ کو ون وے روڈ جبکہ راوی روڈ اور غلہ گودام کوون روڈ بناکر ٹریفک کو کنٹرول کر نے میں کافی حد تک مددمل سکتی ہے اس کے ساتھ ساتھ تجارتی مراکز کے نزدیک کو ئی پارکینگ ایر یا بناکر اس مسلئے پر قابو پایا جاسکتاہے ٹریفک پولیس کی تعیناتی بھی مددگار ثابت ہو سکتی ہے سٹرکوں کے کناروں پر بنی عارضی پارکنگ کا خاتمہ ٹریفک کی روانی میں پیداہو نے والے تعطل کو دور کر سکتاہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں