اوکاڑہ،ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا ہے کہ ضلع میں گندم خریداری کے سلسلہ میں حکومت پنجاب کی پالیسی پر سو فیصد عمل دارآمد کو یقینی بنایا جارہاہے انہوں نے کہاکہ تحصیل دیپالپور میں محکمہ خوراک کی جانب سے 12جبکہ تحصیل رینالہ خورد میں گندم خریداری سنٹروں پر 16اپریل سے20اپریل تک کسانوں سے باردانہ کے حصول کے لئے درخواستیں وصول کی جائیں گی23اپریل کو ان درخواشتوں کی جانچ پڑتال ہو گی اور انتہائی شفاف انداز میں میرٹ پر کاشتکاروں کو باردانہ فراہم کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج تحصیل دیپالپور اور تحصیل رینالہ خورد میں گندم خریداری مراکز پر انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کیا،ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہاکہ محکمہ خوراک رواں مالی سال میں ضلع اوکاڑہ میں18لاکھ 3ہزار میں خریداری کے بعد کاشتکاروں کو بنکوں کے ذریعے ادائیگیاں کی جائیں گی انہوں نے کہا کہ گندم خریداری مہم 2018-19کے سلسلہ میں کسانوں کی رجسٹریشن کی جارہی ہے،اور اس سلسلہ میں درپیش مشکلات کو فوری طور پر حل کیا جائے گا۔
