ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہانزیب نذیر خان نے کہا ہے کہ انسپکٹرجنرل آف پولیس عارف نواز خان نے شہریوں کوتحفظ فراہم کرنے کےلیے پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا مصمم ارادہ کیا ہوا ہے جس کو عملی شکل دےنے کے لیے ڈولفن فورس جیسے یونٹ قائم کیے جارہے ہیں ڈولفن سکواڈ کے تمام جوان عوام کے جان ومال کے تحفظ کو مقدم رکھیں، صاف ستھری یونیفارم زیب تن کریں اور عوام کے ساتھ شائستگی سے پیش آئیں تاکہ عوام کے اند ر احساس تحفظ پید ا ہو ترجمان پولیس کے مطابق ان خیالات کا اظہا رانہو ں نے ڈولفن فورس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے بتیا کہ تینوں تحصیلوں سے ڈولفن فورس کو شرو ع کردیا گیا ہے ڈولفن فورس کے تمام اہلکاران کو طیب سعید شہید پولیس لائنز میں ماہر انسٹرکٹر ز کی زیر نگرانی تربیت کروائی گئی ہے جس میں اسلحہ اور وائرلیس اور ٹریفک قوانین کی ٹریننگ کروائی گئی تما م ملازمان کو جدیدطرز کے موٹرسائیکلز اور جد ید اسلحہ سے لیس کیا گیا ہے ڈی پی او جہانزیب نذیر خان نے کہا ہے کہ پولیس 24گھنٹے گشت ، تفتیش اور دیگر ذمہ داریاں نبھا رہی ہے ڈولفن فورس کے قیام کی وجہ سے گشت کا نظام ترقی ےافتہ ممالک کے برابر ہو جائیگا ریسکیو15 پر ایمرجنسی کال کی صور ت میں ڈولفن فورس انتہائی تیز رفتار ی سے جائے وقوعہ پر پہنچے گی جس کی وجہ سے ملزمان کا تعاقب اور گرفتاری میں آسانی ہوگی کرائم سین جو کہ عام طورپر ضائع ہو جاتے تھے اب سو فیصد محفوظ رہیں گے جس کی وجہ سے جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی ممکن ہوگی ۔
