ضلع اوکاڑہ میں الیکشن کی گہماگہمی جاری ہے اور ورکرز اپنے لیڈرز کی بھرپور کیمپین کررہے ہیں مگر اس دوران افسوسناک واقعات بھی ہورہے ہیں خاص طور پر 10 جولائی اس حوالے سے تلخ یادیں چھوڑ گیا جب الیکشن کیمپین چار افراد کی جان لے گئی.اس سلسلے میں پہلے اوکاڑہ میں فلیکشن لگاتے ہوئے عمران نامی ایک نوجوان بجلی کی تاروں سے ہاتھ ٹکرا جانے سے جاں بحق ہوگیا تو اس کے بعد صمدپورہ روڈ پر مبینہ طور پر مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی ورکرز میں جھڑپ ہوگئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جان گنوا بیٹھا جبکہ ایک شدید زخمی بھی ہوا.اسی طرح حویلی لکھا میں کھمبے پر سیڑھی لگاکر فلیکسز لگاتے ہوئے دو نوجوان زندگی ہار گئے اور ایک شدید زخمی لاہور ریفر ہوگیا ہے.
