riaz ul haq juj nab ki zad mai 765

ضلع اوکاڑہ کی معروف اور نیک نام سیاسی شخصیت بھی نیب کی زدمیں آگئی

آج کل نیب کا زمانہ ہے جس نے کرپشن کے خلاف جنگ بہت تیز کردی ہے اور اس کی زد میں آئے روز بڑے بڑے نام آرہے ہیں مگراب اوکاڑہ کی جس شخصیت کو نیب کی جانب سے کرپشن چارجز میں نوٹس بھیجا گیا ہے اس پر سب حیران ہیں معتبر ذرائع کے مطابق یہ نام ضمنی انتخابات میں آزاد حیثیت سے الیکشن جیت کر مسلم لیگ ن میں شامل ہونے والے ریاض الحق جج کا ہے جن پر فنڈز میں خوردبرد کا الزام لگا کر نیب کی طرف سے نوٹس بھیجا گیا ہے.یادرہے ریاض الحق جج کی شخصیت کو اوکاڑہ میں سیاسی سے زیادہ سماجی و فلاحی شخصیت کی حیثیت سے پہچانا جاتا ہے جن کے متعدد فلاحی منصوبوں سے ہزاروں عوام روزانہ مستفید ہورہے ہیں ایسے میں ان پر فنڈز میں خوردبرد کے الزام پر ہر کوئی حیرت کا اظہار کررہا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں