sabiq ameer jamat islami okara liaqat kausar arrested 912

ضلع اوکاڑہ کی معروف سیاسی و مذہبی شخصیت گرفتار،ہنگامہ کھڑا ہوگیا

اوکاڑہ میں آج اس وقت کشیدگی پیدا ہوگئی جب سابق ضلعی امیر وٹکٹ ہولڈر جماعت اسلامی ڈاکٹر لیاقت کوثرکوگرفتارکرلیاگیا.ڈاکٹرلیاقت علی کوثر کوڈی ایس پی سٹی راو نعیم شاہد سے آفس میں بدتمیزی پر گرفتار کرکے ان پر کارسرکار میں مداخلت کی ایف آئی آر بھی درج کردی گئی ہےپولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرلیاقت کوثر نے پولیس عملہ کے خلاف غلیظ زبان استعمال کی اور ڈی ایس پی کے ساتھ بھی بدتمیزی کی ہے جبکہ ڈاکٹرلیاقت کوثر کا کہنا تھا کہ میں ذاتی کام کے سلسہ میں آفس آیا تھا پولیس کی جانب سے مجھے انتقام کا نشانہ بنایا گیاہے اور میں نے کسی کیساتھ کوئی بدتمیزی نہیں کی ہے دوسری جانب ان کی گرفتاری پر جماعت اسلامی کے کارکنوں نے ڈاکٹرلیاقت کوثر کے حق میں نعرے بازی کی اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا تاہم ان سطور کے لکھے جانے تک انہیں رہا نہیں کیا گیا ہے.
sabiq ameer jamat islami okara liaqat kausar arrested

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں