اوکاڑہ,کمشنر ساہیوال ڈویژن عارف انور بلوچ اور ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے ضلع کے 8سکولوں میں سولر پینلز کی فراہمی کے منصوبہ کا افتتاح کیا مخیر حضرات کی جانب سے سولر پینلوں کے ذریعے سکولوں میں روشنی کے انتظامات پر سرکاری خزانہ سے کوئی رقم خرچ نہیں کی گئی گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول میں ہونے والی تقریب میں 29ون اے ایل بوائز پرائمری سکول اور گورنمنٹ پرائمری سکول 28ون اے ایل میں سولر پینلز کے ذریعے الیکڑیفکیشن کا علامتی افتتاح کیا گیا ۔کمشنر ساہیوال عارف انور بلوچ اور ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مخیر حضرات کی جانب سے فراہم کئے گئے سولر پینلز کے ذریعے بجلی کی فراہمی روشن پاکستان کی جانب سے پہلا قدم ہے خود انحصاری کی منزل کے حصول کے لئے ہمیں مل جل کر آگے بڑھنا ہے تعلیم دوست مخیر حضرات نے جو شمعیں جلائی ہیں وہ قابل تحسین ہیں اور اگر ہم اسی جذبہ سے آگے بڑھتے رہے تو وہ وقت دور نہیں جب تعلیمی شعبہ میں ہم اس خطے میں سب سے بہتر نتائج دے سکیں گےاساتذہ کرام کی محنت آج کی تقریب سے عیاں ہے یہی وہ لوگ ہیں جو طالب علموں کو زندگی میں سرخرو ہونے کا رستہ دکھاتے ہیں اساتذہ ہی بچوں کی زندگیوں سے اندھیروں کو ہمیشہ کے لئے علم کی شمع سے دور کر سکتے ہیں.
کمشنر ساہیوال عارف انور بلوچ اور ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے سولر پینلز فراہم کرنے والے ڈاکٹر محمد اسلم ،رائے وقاص ،اورنگزیب خان ،مہر محمد عارف ،راؤ وقار ،رائے احمد حسن اور چوہدری سلیم صادق خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے علم کی شمعیں روشن کرنے میں اپنی خدمات پیش کی ہیں وہ لائق تحسین ہیں کمشنر ساہیوال عارف انور بلوچ ،ڈپٹی کمشنر مریم خاں اور ان کی پوری ٹیم خصوصاََ سی ای او ایجوکیشن رانا سہیل اظہر کو پنجاب بھر میں تعلیمی شعبہ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر بھی مبارکباد دی انہوں نے کہا کہ اساتذہ طالب علموں کے لئے بہترین رستے منتخب کرنے میں معاونت کرتے ہیں انہوں نے تقریب میں ملی نغمے ،ترانے اور تقاریر پیش کرنے والے بچوں کو شاباش پیش کی کمشنر عارف انور بلوچ نے ننھی طالبہ طاہرہ شوکت کو بہترین تقریر کرنے پر کیش انعام دیا جبکہ ترانے اور ملی نغمے پیش کرنے والی میڈم نیئرہ اور طالبات کی ٹیم کو 20ہزار روپے انعام دیا ۔
