dc okara briefing on voter lists 671

ضلع اوکاڑہ کے تیس ڈسپلے سنٹرزپرانتخابی ووٹرلسٹیں آویزاں کردی گئیں،ڈپٹی کمشنر ڈاکٹرارشاد احمد

اوکاڑہ ،ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا ہے کہ آزادانہ ،منصفانہ اور شفاف انتخابات کروانے کے لئے درست قابل اعتبار اور مستند انتخابی فہرستوں کی تیاری کے پہلے مرحلے کے بعد ضلع کے 30ڈسپلے سنٹروں (معائنہ مراکز) پر 26مارچ 2018سے فہرستیں آویزاں کردی گئی ہیں اور 24اپریل2018تک کوئی بھی ووٹر اپنے اور اپنے خاندان کے ووٹ اور دیگر کوائف چیک کر سکے گا اوراگر وہ ضرورت محسوس کرے تو وہ ووٹ کے اندراج ،اخراج اور درستگی بھی کروا سکے گا ووٹ کی درستگی کے لئے متعلقہ تحصیل کے اسسٹنٹ کمشنرز کو نظر ثانی اتھارٹی کے اختیارات تفویض کر دئیے گئے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع میں انتخابی فہرستوں کے آویزاں کئے جانے کے بعد معاملات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر محمد سلیم ،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محمد اسلم ،ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن خورشید جیلانی ،سی ای او ایجوکیشن میڈم ناہید واصف سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے اجلاس کو بتایا کہ جن شہریوں کے شناختی کار ڈ بنے ہوئے ہیں ان کے ناموں کے اندراج کو انتخابی فہرستوں میں بھی یقینی بنایا گیا ہے مزید براں ایسے تمام ووٹ ہذف کئے گئے ہیں جن کے نادرا کے ریکارڈ میں فوتگی درج ہے یا وہ پاکستان کی شہریت ترک کر چکے ہیں نئے ووٹوں کے اندراج اور فوت شدہ ووٹروں کے اخراج کے بعد ابتدائی انتخابی فہرستیں اوکاڑہ کے 30ڈسپلے سنٹرز میں عوام الناس کے معائنہ کے لئے آویزاں کر دی گئی ہیں تاکہ ہر شہری اپنے اور اپنے اہل خانہ کے انتخابی فہرستوں میں درج ووٹوں کی جانچ پڑتال کر سکیں اور کسی بھی غلطی کی صورت میں اس کی تصحیح کرا سکیں ڈسپلے سنٹروں پر تمام اہل ووٹرز کو اپنے نام کے اندراج ،ووٹ کی تبدیلی ،اخراک یا دیگر کوائف کی درستگی کے لئے متعلقہ فارم اور راہنمائی کی سہولت فراہم کی گئی ہے ۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ لوگوں کی آگاہی کے لئے تمام تحصیلوں میں آگاہی بینرز لگائے جائیں اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کے دفاتر ،متعلقہ ہیڈ ماسٹرز کے دفاتر میں 30مقامات پر بنائے گئے ڈسپلے سنٹرز(معائنہ سنٹرز)میں آنے والے شہریوں کی مکمل راہنمائی کی جائے انہو ں نے کہا کہ ووٹر فہرست میں تصحیح کے لئے درخواست ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اور متعلقہ تحصیل کے اسسٹنٹ کمشنر کو دی جائے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں