ضلع اوکاڑہ کے مشہور شاپنگ سنٹر میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی 249

ضلع اوکاڑہ کے مشہور شاپنگ سنٹر میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی

ضلع اوکاڑہ کے مشہور شاپنگ سنٹر میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی ۔یہ آگ منگل اور بدھ کی درمیانی رات شروع ہوئی آگ اس قدر خوفناک تھی کہ رات بھر ریسکیو اور فائربریگیڈ کا عملہ اس کو بجھانے میں مصروف رہے تاہم صبح تک اس آگ پر مکمل قابو نہیں پایا جا سکا۔
اوکاڑہ کے ریل بازار میں واقع طاہر شاپنگ سنٹر میںمیں لگنے والی اس آگ نے اردگرد کی دکانوں۔کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے کروڑوں مالیت کا قیمتی سامان جل کر راکھ ہو گیا۔ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں