dpo okara 630

ضلع بھرکے تھانوں کودادرسی اورانصاف کے مراکزبنادیاگیاہے،ڈی پی او حسن اسد علوی

اوکاڑہ ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسراوکاڑہ حسن اسدعلوی نے کہاہے کہ ضلع بھرکے تھانوں کودادرسی اورانصاف کے مراکزبنادیاگیاہے ،پولیس کادبدبہ سماج دشمن عناصر اورجرائم پیشہ افرادپرقائم رہناچاہئے تاہم پولیس آفیسرواہلکاراپنے حسن سلوک کے ذریعے مظلوم طبقات کاسہارابنیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے تھانہ منڈی احمد آبادکی نوتعمیر عمارت میں منتقلی کے بعد دورہ کے موقع پرپولیس ملازمین سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے تھانہ کی صفائی ،ریکارڈ، ایس ایچ او وتفتیشی افسران کے دفاتر ،فرنٹ ڈیسک،حوالات، مالخانہ ،محرردفتر،رہائشی کمروں،سبزہ زارسمیت عمارت کا تفصیلی معائنہ کیا اورایس ایچ اوانسپکٹراعجازاحمدشیخ ،محررودیگرعملہ کی کارکردگی پراظہار اطمینان کرتے ہوئے انہیں شاباش دی۔انہوں نے کہاکہ مظلوم کی شکائت پرمقدمات کا فوری اندراج کیاجائے اور کسی اثرورسوخ کو خاطرمیں نہ لاتے ہوئے تفتیش میرٹ پرکی جائے تو انصاف کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہوسکتی ۔ڈی پی او حسن اسدعلوی نے کہاکہ صحافی پولیس کی خامیوں کی نشاندہی ضرورکریں تاہم تمام فریقین اور پولیس کاموقف بھی ضرورلیں،بسااوقات یکطرفہ موقف سے مظلوم کو ظالم بنادیاجاتاہے۔انہوں نے ایس ایچ او کو ہدایت کی کہ منشیات خاص طورپرنشہ آور ٹیکوں کے سدباب کیلئے سخت ایکشن لیاجائے ۔ایس ایچ او ومحرراوردیگرعملہ کی کارکردگی پر اظہاراطمینان کیا اس موقع پرکمیریاں کی رہائشی بزرگ خاتون نذیراں بی بی نے اپنے داماداوربیٹی کے خلاف بھینس چرانے کی شکایت کی جس پرانہوں نے فوری کارروائی کی ہدایت کی۔ اے ایس پی دیپالپورنوشیرواں چانڈیو بھی انکے ہمراہ تھے جنہوں نے انہیں تھانہ کے علاقہ میں جرائم کی صورتحال اور مقدمات کی تفتیش کے متعلق بریفنگ دی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں