اوکاڑہ،ڈائریکٹر جنرل نادرا پنجاب میجر ریٹائرڈ ثقلین عباس بخاری نے کہا ہے کہ اوکاڑہ کے عوام کو شناختی کارڈ کے حصول میں تیزی اور مزیدآسانیوں کے لئے ون ونڈوکاونٹرزقائم کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت تھی جس کے پیش نظر ضلع کونسل سٹیڈیم میں ضلعی دفتر نادرا زون آئی میں سات عدد ون ونڈو کاؤنٹرز نے کام شروع کر دیا ہے جس سے جہاں درخواست دھندہ کا قیمتی وقت بچے گاوہاں عوام کو لمبی لائنوں میں کھڑے رہنے کی کوفت سے چھٹکارہ ملے گا انہوں نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا زون اوکاڑہ اور دیگر سٹاف کوہدایات دیتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کو شناختی کارڈ کے حصول کیلئے نادرا سٹاف کی طرف سے بہترین سہولیات فراہم کریں۔
