طاہرمٹھوپراچہ ایم ایس ایف دیپالپور سٹی کے صدر مقرر،نوٹیفکیشن جاری
دیپالپور،پاکستان مسلم لیگ ن کے سیاسی ورکر طاہر مٹھوپراچہ کو مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کا سٹی صدر دیپالپور مقررکردیا گیا ہے.اس سلسلے میں گزشتہ روز صدر تحصیل دیپالپورمیاں ناظم سرفراز بودلہ نے نئے عہدے کا نوٹیفکیشن ان کے سپرد کیا.اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے طاہر مٹھوپراچہ نے کہا کہ وہ اعلیٰ قیادت کے مشکور ہیں اور انشااللہ اس اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے.