طیب سعید شہید پولیس لائنز میں کانسٹیبلان کا تحریری امتحان ہوا جس میں 133امیدواروں نے امتحان دیا امتحان کی نگرانی چیئرمین ایس پی انویسٹی گیشن زنیرہ اظفرنے کی جبکہ ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر چودھری ضیاالحق اور ڈی ایس پی لیگل ان کے معاون تھے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی نے طیب سعید شہید پولیس لائنزکا اچانک دورہ کیا انہوں نے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف اور انسپکٹر جنرل آف پولیس عارف نوازخان کے وژن کے مطابق میرٹ پر سختی سے عملد درآمد کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے دیگر اداروں کی طرح پولیس فورس کا بھی مثبت امیج ابھر کر سامنے آرہا ہے۔سفارش ، رشوت یا ناجائز طور پر ترقی پانے والے پولیس ملازمین جہاں دوسرے کا حق غضب کرنے کے مرتکب ہوتے ہیں وہاں یہ چند عناصر پولیس کی کارکردگی پر اثر انداز ہوتے ہیں اور عوام میں پولیس فورس کے منفی تاثر قائم کرنے کا موجب بنتے ہیں جب کہ میرٹ پرکامیابی حاصل کرکے ترقی پانے والے پولیس ملازمین میں ذمہ داری کااحساس رہتا ہے اور مزید ترقی کرنے کے لئے اپنے فرائض منصبی تندہی، خلوص اور پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کاادارک کرتے ہوئے دیتے ہیں ۔
