okara health news 703

عطائیوں کے خلاف مہم حجرہ میں بھی ناکام،سادہ لوح لوگوں کا لٹنا معمول بن گیا

حجرہ شاہ مقیم میں عطائیوں کی پریکٹس جاری ،سپریم کورٹ کے احکامات پرعمل درآمد سے صحت حکام کی چشم پوشی ،پسماندہ قصبہ حجرہ شاہ مقیم کاکوئی پرسان حال نہیں،چیف جسٹس سے نوٹس لینے کامطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق حجرہ شاہ مقیم جیسے پسماند ہ قصبہ کے مکینوں میں ہمیشہ کی طرح اب بھی عطائی پریکٹیشنرز موت بانٹنے میں مصروف ہیں گلی محلوں ،مین بازار اور اہم شاہرات پر عطائی ڈاکٹر کا روپ دھار کر عام دوکانوں میں قائم کردہ کلینک سے لے کر بڑے پرائیوٹ ہسپتالوں کی شکل میں اپنامزموم دھندہ جاری رکھے ہوئے ہیں جو سادہ لوح اور پریشان حال مختلف امراض میں مبتلا مرد و زن کو علاج معالجہ کاجھانسہ دیکر چند کوڑیوں کے عوض موذی امرا ض میں مبتلاکرنے کاباعث بن رہے ہیں ایسی مثالیں ماضی قریب میں بھی شہریوں کے نہ صرف مشاہدے میںآتی رہیں بلکہ ایسے عطائی کے ہاتھوں ہونے والی اموات پر مقامی تھانہ میں سنگیں نوعیت کے مقدمات بھی درج ہوئے مگر عطائی اپنی لوٹی ہوئی دولت کی چمک سے مدعیوں اور خود پولیس انتظامیہ کی آنکھوں میں دھول جھونک کرپہلے سے کہیں زیادہ تیزی کے ساتھ اپنامزموم دھندہ جاری رکھے ہوئے ہیں ڈرگ انسپکٹرپر بھی الزام ہے کہ وہ مبینہ طور پر سال ہا سال سے میڈیکل سٹورز اور عطائیوں سے منتھلی کی شکل اپنی ناجائز فیس لیکر خاموش تماشائی بناہواہے اور انہیں لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے میڈیا رپورٹس کے بعد فرضی کاروائی ظاہر کرکے ریٹ بڑھا دئیے جا تے ہیں عطائیوں کے ہاتھوں قانون کومذاق بنادیاگیاہے ستم ظریفی یہ کہ ملک کی اعلیٰ عدلیہ کے عطائیت کے خاتمہ کے احکامات کے باوجود حجر ہ شاہ مقیم اور گرد ونوح میں عطائیت کادھندہ عروج پرہے شہریوں نے اوکاڑہ ڈائری کی وساطت سے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ علاقہ کو عطائیت سے پاک کروا کر مکینوں کی جان بخشی کروائیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں