61

عمران خان کے پاس الزام تراشی کے سوا کچھ بھی نہیں ہے،راؤ محمد اجمل خان

عمران خان کے پاس الزام تراشی و بے حیائی کے سوا کچھ بھی نہیں ہے،یہودی ایجنٹ عمران خان کا مقصد ملک کو تقسیم کرناہے، راؤمحمداجمل خان تفصیلات کے مطابق دیپالپور میں پاکستان مسلم لیگ ن کی سوشل میڈیا ٹیم کی میٹنگ کنٹری ہیڈ فیس بک ٹیم چوہدری عدیل علی خان کی رہائشگاہ پر ہوئی جس میں رانا عاطف رؤف (سینٹرل ہیڈ پی ایم ایل این سوشل میڈیا ٹیم) ، تحصیل بھر سے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ، ایم پی اے افتخار حسین چھچھر نے شرکت کی تقریب کے مہمان خصوصی ایم این اے اور چیئرمین برائے فوڈ سیکیورٹی راو محمد اجمل خان تھے ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راؤمحمداجمل خان نے کہا کہ عمران خان انتشار کی سیاست کر رہے ہیں عمران خان کا مقصد ملکی ترقی نہیں بلکہ اس کو کمزور کرنا ہے اور یہ ایجنڈا یہود و نصاریٰ کا ہے جس کوان کی گود میں پلنے والا عمران خان پورا کر رہا ہے۔چارسالوں میں سوائے چورڈاکو کی گردان کے عمران خان نے کچھ نہیں کیا پاکستان مسلم لیگ ن نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کی ہے اور یہ مشن آئندہ بھی جاری رکھیں گے۔

مجھے بہت خوشی ہے دیپالپور کی عوام قدرشناس ہے جس نے ہمیشہ اپنے ووٹوں سے مجھے عزت بخشی ہے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ہرنوجوان،بچہ بوڑھا یہ سمجھتا ہے کہ میاںنوازشریف ہی اس ملک کے مسیحا ہیں جنہوں نے اس ملک کو نہ صرف میگا پروجیکٹس دئیے بلکہ پاکستان کو ایٹمی قوت بھی بنایاجبکہ عمران خان کے کریڈٹ پر کوئی بڑا منصوبہ نہیں ہے انوہں نے سوائے الزام تراشی کے کوئی کام نہیں کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں