ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی نے کہاہے کہ عوام کے نمائندوں اور پولیس کے درمیان اعتماد ، تعاون اور باہمی اشتراک کا رشتہ موجو دہے جس کی وجہ سے جرائم میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے بالخصوص بچوں کے اغواء اور جنسی تشدد کے واقعات کے خلاف بھر پور باہمی اشتراک سے درندہ صفت ملزموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے میں آسانیاں پیدا ہوئی ہیں انہوں نے کہا کہ والدین اور اساتذہ بچوں کو خطرات سے اس طرح آگاہ کریں کہ اسلامی تعلمیات پس پشت نہ چلی جائیں ان خیالات کا اظہارانہوں نے ڈی پی او آفس اوکاڑہ میں اراکین قومی او رصوبائی اسمبلی کے ایک اجلاس کی صدار ت کرتے ہوئے کیا اجلا س میں ایم این اے چودھری ریاض الحق جج ،راؤ اجمل خان، ایم پی اے جاوید علاؤالدین اور ملک عباس کھوکھر اور میاں منیر کے نمائندے سہیل اشرف نے شرکت کی راؤ اجمل نے کہاہے کہ گذشتہ ماہ ہمارے علاقہ میں بچوں سے جنسی تشدد کے اکا دُکا واقعات ہوئے پولیس کو اطلاع دی گئی تو ملزمان کے خلاف فوری مقدمات درج کئے گئے اور والدین کی نشاندہی پر ملزمان کوکوئی لمحہ ضائع کئے بغیر گرفتار کرلیا گیا جاوید علاؤالدین نے کہاکہ پولیس نے موٹر وے کے انسپکٹرمحمد اسلم کو دوران واردات شہید کرنے والے ملزمان کی گرفتار ی اور ان کے فرار کوناکام بنانے کے لئے جس بہادری اورجرات کا مظاہرہ کیا گیا ہے یہ ہمارے لئے قابل فخر ہے چودھری ریاض الحق جج نے کہاکہ اندرون شہر اگر چہ ٹریفک کی کارکردگی تسلی بخش ہے تاہم تعلیمی اداروں میں چھٹی کے وقت ٹریفک کے بہاؤ میں خلل پید ا ہوتا ہے جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے یقین دہانی کرائی کہ اندرون شہر ٹریفک کی روانی کوبرقرار رکھنے کے لئے مزیدموثر اقدامات کئے جائیں گے انہوں نے پارلیمانی قیادت کے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ دیہات میں ٹھیکر ی پہرہ کے لئے جس طرح عوام کے نمائندوں نے پولیس فورس کا ساتھ دیا اس سے مویشی چوری کے واقعات میں کمی ہوئی ہے اسی طرح عوام نے بچوں کے اغواء اور جنسی تشدد کے حوالہ سے پولیس فور س پر اعتماد کیا جس کی وجہ سے ملزمان کے خلاف کارروائی میں آسانیاں پیدا ہوئی ہیں او ر کوئی سنگین نوعیت کاواقع رونما نہیں ہوا ۔
