255

عید الفطر، مختلف واقعات میں نو جاں بحق گیارہ زخمی

رپورٹ:قاسم علی
ید خوشیاں اور محبتیں بکھیرنے کا نام اوررمضان المبارک کے بعد اللہ کی طرف سے مسلمانوں کیلئے ایک انعام ہوتا ہے ۔ ہمیشہ کی طرح امسال بھی ملک بھر کی طرح ضلع اوکاڑہ میں بھی جوش و جذبے کیساتھ منائی گئی تاہم کرونا وائرس کے باعث لوگوں نے احتیاطی تدابیر بھی اختیار کیں ۔ لیکن افسوسناک عنصر یہ ہے کہ اس برس عید الفطر پر بھی نفرتوں کا بازار گرم رہا جس کے باعث کئی قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں ۔

چاند رات کو جب ہر کوئی عید کی تیاریوں میں مشغول تھا ایسے میں یہ دلخراش خبر سامنے آئی کہ دیپالپور کے نواحی علاقے بصیرپور کے محلہ پٹرول پمپ میں غلام رسول نامی ایک شخص نے اپنی بیوی اور بیٹی کو زہر دے کر قتل کردیا ۔

اوکاڑہ ڈائری کو حاصل معلومات اور ایف آئی آر کے مطابق مقتولہ سکینہ بی بی کی چند سال قبل فاروق نامی شخص سے شادی ہوئی جس سے اس کے دو بچے عمر فاروق اور اقراء فاروق ہوئے تاہم بعد ازاں فاروق انتقال کرگیا اور اس کے بعد اس کی شادی غلام رسول نامی شخص سے ہوگئی

اس گھر میں غلام رسول کیساتھ اس کی بہن بھی رہتی تھی ۔ چندروز سے میاں بیوی کے مابین جھگڑا رہتا تھا ۔

مدعی مقدمہ محمد فاروق ولد عبدالغفور کے مطابق وقوعہ سے ایک روز قبل غلام رسول نے سکینہ کو شدید تشدد کا نشانہ بھی بنایا تھا اور اگلے روز اس نے بیٹی اقراء اور اپنی بیوی سکینہ دونوں کو زہر دے کر موت کے گھاٹ اتاردیا ۔ ایف آئی آر کے مطابق اس جرم مین غلام رسول کیساتھ اس کی بہن شیماں بی بی بھی شامل ہے ۔ واقعہ کے بعد دونوں بہن بھائی گھر سے فرار ہوگئے تاہم پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کردی ہے ۔

عید الفطر پر مختلف حادثات میں نو افراد جان بحق گیارہ زخمی

تھانہ صدر اوکاڑہ کی حدود میں واقعہ علاقہ مومن والا میں دوگروپوں کے مابین فائرنگ کے نتیجے میں عثمان نامی ایک شخص جان سے ہاتھ دھو بیٹھا ۔

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

دیپالپور روڈ پر دو کاروں میں تصادم کے نتیجے میں خواتین اور مردوں سمیت 5 افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ حادثہ دیپالپور روڈپر 31 ٹو ایل کے قریب پیش آیا ۔ حادثہ کی وجہ سے دونوں کاروں سوار 2 خواتین اور 3 مرد شدید زخمی ہوئے ۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی دو ایمبولینسز اور ریسکیو وہیکل جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کوابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال منتقل کر دیاگیا ۔

اوکاڑہ میں تھانہ گوگیرہ کی حدود میں عید کے دوسرے روز زمین کے تنازع پر پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا افسوس ناک واقعہ رونما ہوا جس کی زد میں آکر دوسگے بھائی موقع پر جاں بحق ہو گئے ۔ جن کی شناخت اللہ دتہ اور عباس پروکا کے ناموں سے ہوئی ہے شدید فائرنگ سے علاقہ میدان جنگ بنا رہا علاقے بھر میں خوف ہراس پھیل گیا واقعہ کی اطلاع پر پولیس تھانہ گوگیرہ کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی نعشوں کو تحویل میں لیتے ہوئے پوسٹ مارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والا عباس پروکا متعدد سنگین نوعیت کے مقدمات میں پولیس کو بھی مطلوب تھا پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے دوسری جانب ڈی پی او فیصل شہزاد نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی صدر سرکل کی سربراہی میں ملزمان کی گرفتاری کے لئے سپیشل پولیس سکواڈ تشکیل دے دیا

زمین کے تنازعہ پر دو سگے بھائی قتل
زمین کے تنازعہ پر دو سگے بھائی قتل

حجرہ شاہ مقیم میں ایک بھٹہ مالک نے اپنے مزدور کو اس لئے درخت کیساتھ باندھ دیا کیوں کہ وہ عید کے روز کام پر نہیں آیا تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ مقصود رحمانی نام کے بھٹہ مالک سے احمد نے قرض لے رکھا تھا تاہم مقصود عید کے تہوار کی وجہ سے کام پر نہ آیا جس پر مقصود رحمانی نے اپنے بندے بھجوا کر اسے گھر سے اٹھوالیا اور ڈیرے پر تشدد کر کے درخت کیساتھ باندھ دیا ۔ واقعہ کی اطلاع پر مقامی پولیس نے جائے موقع پر پہنچ کر احمد کو بازیاب کروایا ۔

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

اوکاڑہ میں اکبرروڈ پر دوموٹرسائیکلوں کے مابین تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے ۔ جاں بحق شخص یوسف ولد فضل دین فیصل آباد تاندلیانوالہ کا رہائشی تھا ۔ دیگر زخمیوں کو ریسکیو1122نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹڑکٹ ہسپتال اوکاڑہ منتقل کردیا ۔

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

اسی روز تھانہ گوگیرہ کی حدود میں ایک نوجوان پستول صاف کرتے ہوئے اچانک گولی چلنے سے جاں بحق ہوگیا ۔ ذولفقار نامی نوجوان گوگیرہ کی نواحی آبادی ڈھاریاں رجوکہ کا رہائشی تھا ۔

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

دریائے راوی عبور کرتے ہوئے ایک خاتون ڈوب گئی جس کی نعش کو آٹھ گھنٹے کے ریسکیو آپریشن کے بعدنکال لیا گیا ۔ خاتون کی شناخت مہوش دختر غلام علی کے نام سے ہوئی جو ٹھٹھہ چاکر کی رہائشی تھی ۔

دریائے راوی میں ڈوبنے والی خاتون کی نعش برمد
دریائے راوی میں ڈوبنے والی خاتون کی نعش برمد

تھانہ چورستہ میاں خان کی حدود میں آبادی نظام پورہ میں نہر سے ایک سرکٹی نعش برآمد ہوئی ۔ جس کی شناخت نہیں ہوسکی ۔

اور عید کے تیسرے روزشام کو حجرہ شاہ مقیم سبزی منڈی کے پاس کھانا کھاتے لڑکوں پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر نبیل نامی لڑکا زخمی ہوگیا جس کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس نےشواہد اکھٹے کر کے کاروائی شروع کردی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں