رپورٹ:قاسم علی
عید خوشیوں اور حسین یادوں کا تہوار ہوتا ہے لیکن بعض اوقات یہ بھی ہوتا ہے کہ یہی لمحات خوشیوں کی جگہ سوگ اور دلکش کی بجائے زندگی کی تلخ ترین یادبن جاتے ہیں ۔ 2020ء کی عید ضلع اوکاڑہ کیلئے بہت بھیانک یادیں چھوڑ گئی اس رپورٹ میں ہم اوکاڑہ ڈائری کے قارئین کیلئے عید کے تین دنوں کے دوران ہونیوالے تمام واقعات کو پیش کررہے ہیں ۔
اوکاڑہ زمان پارک میں ایک خاتون نے نہرلوئر باری دو آب میں چھلانگ لگا دی جس کو بچانے کیلئے اس کے بہنوئی رمیزاور موقع پر موجود دیگر لوگوں نے بھی چھلانگیں لگا دیں خوش قسمتی سے خود کشی کی کوشش کرنیوالی نسیم کو تو ندہ نکال لیا گیا تاہم رمیز بچ نہ سکا اور گہرے پانی کی نذر ہوگیاجبکہ حجرہ شاہ مقیم کے علاقے کھرل کلاں میں چھ سالہ بچہ شاہد علی ٹیوب ویل میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگیا ۔
بصیر پور کی بدقسمت فیملی حادثے کا شکار ہوگئی جس میں ماں اور بیٹا جان کی بازی ہارگئے جبکہ باپ اور بیٹا شدید زخمی ہوئے ۔ جاں بحق افراد کی شناخت ارشاد بی بی اور بیٹا احمد ولد نورحسن کے نام سے ہوئی ۔ یہ چاروں افراد موٹرسائیکل پر سفر کررہے تھے کہ کار سے ٹکر کے نتیجے میں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا ۔ بصیرپور میں ہی کچرے کے ڈھیر سے ایک وجوان کی نعش ملی مقامی لوگوں نے بتایا کہ مرنیوالا نشے کا عادی تھا اور یہی اس کی موت کا سبب بنا ہے تاہم اس بارے پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے ۔
رینالہ خورد میں مرغی خانہ روڈ پر دوموٹرسائیکل آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں عرفان اور مبشر شدید خمی ہوگئے جنہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ دونوں زخمی بارہ ون ایل کے رہائشی تھے ۔ پپلی مہتاب رائے میں تیز رفتار موٹرسائیکل سوار ایک گدھا گاڑی سے ٹکرا کر موقع پر جاں بحق ہوگیا ۔
صدر گوگیرہ میں دوموٹرسائیکلوں کی ٹکر سے ایک خاتون سمیت دوافراد شدیدخمی ہوگئے جنہیں قریبی رورل ہیلتھ سنٹر صدرگوگیرہ لایا گیا مگر وہاں پر کوئی ڈاکٹر موجود ہ تھا جس پر کافی دیر انتظار کے بعدزخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال اوکاڑہ منتقل کردیا گیا ۔ غیر حاضر ڈاکٹر سے موقف لیا گیا تو ا کا کہنا تھا کہ وہ ناشتہ کرنے گیاہوا تھا ۔
ایک اور ایکسیڈنٹ میں باپ بیٹا جان کی بازی ہارگئے بتایا جاتا ہے کہ ساٹھ سالہ ڈاکٹر محمدمنشا اپنے بائیس سالہ نوجوان بیٹے حافظ احمدرضا،اپنی بہو اور پوتے کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جارہاتھا کہ کار کیساتھ ایکسیڈنٹ ہوگیا اس طرح ایک ہی آ ن میں ایک ڈاکٹر اور ایک حافظ اللہ کو پیارے ہوگئے ۔
اوکاڑہ کے گاؤں پچیس ڈی میں نہری پانی کے تنازعے پر دو گروپوں میں جھگڑا ہوگیا جس میں محمدنواز،محسن علی،عبدالرزاق اور محمدحسی سمیت پاچ افراد کو زخمی ہوگئے جنہیں اخترآباد ہسپتال میں داخل کردیا گیا اورمنڈی احمدآباد میں باہمی تنازعہ پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا ۔ حجرہ شاہ مقیم میں چودہ سالہ بچہ عثمان ولد سرورلنک نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا بچہ نواحی گاؤں فتیانہ کا رہائشی تھا ۔