526

غلام باہو صدر،چوہدری فتح اللہ نواز بھٹہ جنرل سیکرٹری حویلی لکھا پریس کلب مقرر

حویلی لکھا(نمائندہ خصوصی)چیئرمین پریس کلب سینئر وبزرگ صحافی الحاج محمد متین آسی نے ایگزیٹوو آرڈر جاری کرتے ہوئے سینئر صحافی غلام باھو قادری کو صدر پریس کلب حویلی لکھا متین آسی گروپ اور چوہدری فتح اللہ نواز بُھٹہ کو جنرل سیکرٹری مقرر کردیا ،دیگر عہدوں کا اعلان منتخب عہدیداران دس یوم میں کردیں گے ۔پریس کلب حویلی لکھا کی گزشتہ برس کی باڈی تحلیل کرتے ہوئے سینئر وبزرگ صحافی تاحیات چیئرمین پریس کلب الحاج محمد متین آسی نے ایگزیٹوو آرڈر جاری کرتے ہوئے صدر سینئر صحافی وتجزیہ کار غلام باھو قادری جبکہ جنرل سیکرٹری کے فرائض چوہدری فتح اللہ نواز بُھٹہ کو سونپے ہیں جبکہ دیگر عہدوں کا عمل منتخب ومقرر کردہ صدر اور جنرل سیکرٹری کو دس یوم میں مکمل کرنے کا پابند بھی کیا ہے ،چیئرمین پریس کلب نے تمام اراکین کی باہمی مشاورت سے یہ اعلان بھی کیا ہے کہ پریس کلب میں کسی بھی سیاسی جماعت کے عہدیدار اور سرکاری ملازمین بطور اعزازی رکن کے طور پہ رہ سکتے ہیں ۔تمام سیاسی و صحافتی حلقوں نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی ہے اور امیند ظاہر کی ہے کہ متین آسی گروپ ہمیشہ کی طرح اپنی بہترین صحافتی خدمات جاری رکھے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں