police news,crime stories 1,066

فریدکوٹ،بچیوں سے زیادتی اوروڈیو بناکربلیک میل کرنیوالے بچھوگینگ کا انکشاف،وڈیووائرل

دیپالپور،بااثرافرادچودہ سالہ لڑکی کیساتھ سات ماہ تک زیادتی کرتے رہے،لڑکی سات ماہ کی حاملہ ہوگئی،مقدمہ درج تاہم ملزمان گرفتارنہ ہوسکے،ملزمان گرفتار کرکے قرارواقعی سزا دی جائے،لڑکی کے والدین کی چیف جسٹس ثاقب نثاراور آئی جی پنجاب سے اپیل تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزتھانہ سٹی دیپالپورکےعلاقے فریدکوٹ میں بچی سے زیادتی کاکیس سامنے آیا ہے بشیر احمد نامی شخص نے بتایا کہ اس کی بھانجی کیساتھ نوبااثرملزمان سات ماہ تک زیادتی کرتے رہے اس دوران انہوں نے وڈیوزبھی بنائیں جس کے ذریعے وہ بچی کو بلیک میل کرکے باربار یہ بھیانک گناہ کرتے رہے یہاں تک کہ چودہ سالہ (ث)حاملہ ہوگئی۔بچی کے ورثا کا کہنا ہے کہ ملزمان اتنے بااثر ہیں کہ کوئی ان کی وکالت کرنے کو بھی تیار نہیں ہے ہماری چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار سے اپیل ہے کہ وہ ہمیں انصاف دلائیں۔علاوہ ازیں مقامی لوگوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ ان نوب زادوں نے فرید کوٹ میں بچھو گینگ کے نام سے ایک گروپ بنارکھا ہے جس میں شامل بگڑے نواب گاؤں کی بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بناتے اور بلیک میل کرتے ہیں مگر کوئی بھی ان کے خلاف زبان کھولنے کو تیار نہیں ،کئی لوگوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ گزشتہ ماہ دو لڑکیوں کی خودکشی کے پیچھے بھی اسی گینگ کے کالے کرتوتوں کا ہاتھ تھا جنہوں نے تنگ آکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے.
زیادتی کی شکار لڑکی کی بہن کی چیف جسٹس سے اپیل کی وڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی جو آپ بھی کلک کرکے دیکھ سکتے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں