دیپالپور کے علاقےفرید کوٹ میں چندروز قبل سفاک درندوں کے گروہ کے دو افرادپکڑے گئے تھے آج اس سلسلے میں ایک اور درندہ گرفتار ہوگیا ہے جو کہ سکول ٹیچر بتایا جاتا ہے.حق نوازنامی یہ سکول ٹیچراپنے علاقے میں بہت معزز اور معروف شخصیت سمجھا جاتا تھالیکن اس کا دوسرا گھناؤنا روپ یہ تھا کہ یہ درندہ اپنے دوسرے ساتھیوں نوید اور سجاد کساتھ مل کراپنی ہی شاگرد لڑکیوں کی نازیبا ویڈیو بنا کر اُنہیں بلیک میل کرتا تھا ایس ایچ او تھانہ سٹی دیپالپور ملک طارق جاوید اعوان نے ملزمان حق نواز اور نوید کا انسداد دہشت گردی سے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا .
