فیس بک دوستی،تھائی لینڈ کی لڑکی نےاوکاڑہ آکرنوجوان سے شادی کرلی

ویسے یہ بات ماننا پڑے گی کہ اوکاڑہ کی سرزمین صرف آلو کے حوالے سے ہی نہیں بلکہ اپنی عاشق مزاجی کے باعث بھی خاصی مشہورہوتی جارہی ہے جس کا واضح ثبوت یہ ہے کہ ہر چھ ماہ بعد یہاں سے کوئی ایسی خبر سامنے آہی جاتی ہے کہ کسی غیر ملک کی حسینہ کا فیس بک پر چکر چلتا ہے اور پھر وہ اپنے خوابوں کے شہزادے کو پانے کیلئےاوکاڑہ پہنچ جاتی ہے اب ایک بار پھر ایسا ہی ہوا ہے کہ اوکاڑہ کے علاقہ الرحمان ٹاون کے رہائشی محمد اعظم کی فیس بک پر دوستی کرنیوالی تھائی لینڈ کی رہائشی سونگ میونسن محمد اعظم کی محبت میں گرفتار ہوکر پاکستان آگئی اوراسلام قبول کرنے کے بعد محمد اعظم کیساتھ ازدواجی رشتے میں بندھ گئی سونگ میونسن نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام فاطمہ رکھ لیا ہے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد اعظم کا کہنا تھا کہ میری بیوی فاطمہ کو پاکستان حکومت نیشنلٹی دے کیونکہ میری بیوی کو اس کے خاندان سے جان کا خطرہ ہے کیوں کہ وہ مسلمانوں کو اچھا نہیں سمجھتےاگر اب میری بیوی تھائی لینڈ واپس گئی تو وہ لوگ اس کی جان لے سکتے ہیں.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button