qasim ai pfuc 422

قاسم علی پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ کے مرکزی سیکرٹری نشرواشاعت منتخب ہوگئے

دیپالپور،معروف کالم نگار و فیچررائٹرقاسم علی کالم نگاروں کی ملک گیر تنظیم پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ کے مرکزی سیکرٹری نشرواشاعت منتخب ہوگئے ان کی اس کامیابی پر اتحاد پریس کلب دیپالپور،انجمن بحالی معذوراں رجسٹرڈ ضلع اوکاڑہ اور سوسائٹی فارہیومن رائٹس پاکستان سمیت صحافتی،علمی و سماجی شخصیات نے انہیں مبارکباد پیش کی ہے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک لکھاری اپنے قلم کے مثبت استعمال سے معاشرے میں بہتری لانے کیلئے بہترین کردار ادا کرسکتا ہے اور پی ایف یو سی ایسے ہی مثبت سوچ رکھنے والے دوستوں کا ایک خوبصورت گلدستہ ہے جس نے ہمیشہ نئے کالم نگاروں کی حوصلہ افزائی اور تربیت کا اہتمام کیا ہے انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنی صلاحیتوں سے پی ایف یو سی کی بہتری اور ترقی کیلئے ہرممکن کوشش کریں گے۔

Subscribe
ہماری تمام سٹوریز اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کیلئے سبسکرائب کیجئیے
I agree to have my personal information transfered to MailChimp ( more information )

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.