okara qabrastan se awazian 1,119

اوکاڑہ،قبرستان سے آوازیں آنے کا معمہ،تمام اطلاعات جھوٹ ثابت ہوئیں

اوکاڑہ کے نواحی گاؤں میں قبرکشائی کا عمل مکمل ہوگیا اور علاقہ مجسٹریٹ کو موجودگی میں نوجوان کی نعش کو قبر سے نکال کر باہر چارپائی پر ڈال دیا گیا.یادرہےکہ ایک روز قبل اوکاڑہ کے نواحی گاؤں 33 ٹو آر کے قبرستان میں قبر سے آوازیں آنے کی خبروں نے ہرایک کو چونکا دیا.اطلاع یہ ملی کہ اس قبرستان سے انسانی آوازیں آرہی ہیں بس پھر کیا تھا لوگ جوق درجوق وہاں پہنچنے لگے جب لواحقین نے قبرکی کھدائی شروع کردی.لوگوں نے بتایا کہ چند روز قبل ناصر نامی 20 سالہ نوجوان ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگیا تھا جس کو قبرستان مٰن دفن کردیا گیا تھا لیکن اب اس کی قبر سے آوازیں آرہی تھیں جس پر لوگ اکھٹے ہوئے ہیں.پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور اس نے لواحقین کو قبرکشائی سے منع کردیا.جبکہ آج علاقہ مجسٹریٹ کی اجازت اور ان کی موجودگی میں قبرکشائی کی گئی اور نوجوان کی خراب حالت میں نعش برآمد ہوئی جسے ڈاکٹروں نے مردہ قراردے دیا جس پر اسے دوبارہ دفن کردیا گیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں