qasoor road accident mai 2 afrad jan bahaq 755

قصورروڈ پھر لہو سے رنگین،خوفناک ٹریفک حادثے میں دوافرادجاں بحق

قصور روڈ اڈہ فرید کوٹ کے قریب تیز رفتار ٹرک کی موٹرسائیکل سوار کو ٹکر کے نتیجہ میں موٹرسائیکل سوار 2 افرادموقع پر جان بحق بتایا جاتا ہے کہ ملک عرفان عرف لڈو جس کا سپر مارکیٹ میں بیوٹی سلون ہے اور ظہیر احمد ساکن محلہ لالوجسرائے کے ساتھ موٹرسائیکل نمبری okk/9273 پر فرید کوٹ میں ٹیوب ویل پر نہانے کیلئےجارہے تھے کہ فریدکوٹ کے قریب سڑک کراس کرتے ہوئے دوسری طرف سے آنے والے ٹرک نمبری SLI/286سے ٹکراگئے جس نے ان کو بری طرح کچل ڈالا.واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی گاڑی موقع پرپہنچ گئی تاہم پہلے ملک عرفان اور بعدازاں ظہیراحمد بھی اللہ کو پیارا ہوگیا.یوں روزے کی حالت میں نہانے کیلئے جانے والے اپنے ہی خون سے نہاگئے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں