366

قصور جیسے سانحات سے بچنے کیلئے اسلامی قوانین کو نافذ کرنا ہوگا،سینیٹرحمداللہ

میعت علماء اسلام (ف) کے مرکزی رہنما،چیئرمین مذہبی امور سینٹ سینیٹر حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ ملک میں زینب کی بجائے ریمنڈڈیوس زیادہ محفوظ ہے کیونکہ قانون کو مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے اگر ملک میں اسلامی قوانین رائج کر دئے جائیں تو ملک سے زینب جیسی بچیوں کو درندگی سے بچایا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ سیاست کی حروف ابجد سے بھی نابلد سیاست دان جن کا کوئی سیاسی نسب ہی نہیں ہے پاکستان کو معاشی طور پر تباہ کرنے کے درپے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ مسجد سید نا زین العابدین میں ،، ختم نبوت کانفرنس ،،سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ طاہرالقادری پاکستان میں سیاست کے لئے نہیں چندے کے لئے آتاہے وہ کسی کے اشاروں پر ملک میں انتشار پھیلا رہا ہے قادری کامقصد ماڈل ٹاؤن کے شہداء کو انصاف پہنچانیکی بجائے حکومت گرانا ہے شہداء کو انصاف چوکوں چوراہوں پر احتجاج کی بجائے عدالت سے ملے گااس لئے وہ ملک کی بہو بیٹیوں کو سڑکو ں پر لانے کی بجائے عدالتوں سے رجو ع کریں

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خاں آئندہ انتخابات کے بعد بھی ایمپائر کے اشارے کا منتظر رہے گاکیونکہ ایسے لگ عوامی کدمت پر یقین نہیں رکھتے اور شاٹ کٹ ڈھونڈھ کر حکمرانی کے خواب دیکھ رہے ہیں عمران خاں کنٹینر کی سیاست کی بجائے عوام کی خدمت کریں وہ دورآمریت کی پیداوار عمران خاں عوام کو عوام کی بجائے ایمپائر پر زیادہ اعتماد ہے پارلیمنٹ جیسے مقدس ادارے پر لعنت بھیجنے والے اسی ادارے سے پوری تنخواہ بھی وصول کرتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ سیکولر نظام تعلیم کی بجائے اسلامی نظام تعلیم رائج کیا جائے۔ تعلیمی اداروں میں غیر نصابی سرگرمیوں کے نام پر فحاشی نہیں چلنے دیں گے اس حوالے سے وہ موثر قانون سازی کے لئے سینٹ میں آواز بلند کرتے رہیں گے اپوزیشن پارٹیاں آئندہ انتخابات کا انتظار کریں اور عوام کو فیصلہ کر نے دیں کیونکہ یہ حق صرف پاکستان کی عوام کے پاس ہے اس موقع پر انہوں نے مذکورہ جامعہ سے فارغ التحصیل طلبہ کی دستار بندی بھی کی انکے ہمراہ سرپرست جے یو آئی (ف) پنجاب و ضلع اوکاڑہ کے امیر سید محمد انور شاہ بخاری اورصاحبزادہ سید انظر محمود شاہ بخاری، قاری شاہد محمود، قاری عبدالرشید ساجد،میاں محمد اسلم ڈولہ ،میاں سجاد احمد خاں وٹو ،سردار شجاعت احمد بیگوکا ، راؤ محمد سلیم ٹیپو ایڈووکیٹ اہلیان علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی

Subscribe
ہماری تمام سٹوریز اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کیلئے سبسکرائب کیجئیے
I agree to have my personal information transfered to MailChimp ( more information )

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.