تحصیل دیپالپور میں قصور روڈ ایک بار پھر انسانی لہو سے سرخ ہوگیا یہ افسوسناک واقع اس وقت پیش آیا جب شیخوپورہ کی تحصیل خان پور کے رہائشی پانچ نوجوان قصور روڈ پر اڈہ راجوال نئی آبادی کے قریب پہنچے تو ان کی تیز رفتار ہنڈاگاڑی نمبری RA.22 وہاں پرکھڑے گنے کے لوڈ ٹرالے سے ٹکرا گئی جس سے ساجد ولد برکت اور قبیل ولد لیاقت تو موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ کامران ولد مشتاق،محمد افضل ولد محمد اصغر اور محمد اعظم ولد غلام سرور شدید زخمی ہوگئے حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پٹرولنگ عملہ موقع پر پہنچ گیااور زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال دیپالپور پہنچایا گیا مگر اسی اثنا میں کامران بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جہان فانی سے کوچ کرگیا اسی طرح محمد افضل ولد محمد اصغر اور محمد اعظم ولد غلام سرور کی حالت بھی انتہائی نازک تھی جن کو تشویشناک حالت کی وجہ سے لاہور ریفر کردیا گیا ہے .
