دیپالپور کے نواحی علاقے شیرگڑھ پاکستانی پل پر کاراور موٹرسائیکل کی ٹکر میں موٹرسائیکل سوار شخص جاں بحق ہوگیا ہے.معلوم ہوا ہے کہ علی الصبح قصورروڈ پر ایک شخص موٹرسائیکل پر جارہاتھا کہ پیچھے سے آنیوالی تیز رفتار کار نمبری LE/147 نے اسے بری طرح کچل ڈالا جس کے بعد خود کارکا توازن بھی برقرار نہ رہااور وہ الٹ گئی لیکن کارڈرائیور کار سے نکل کر دوسری گاڑی میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا.جاں بحق ہونے والے کی عمر پچاس سال کے قریب معلوم ہوتی ہے تاہم تاحال اس کی شناخت نہیں ہوسکی ہے.
