دیپالپور(تحصیل رپورٹر)قصور روڈ پر کوسٹر کی موٹرسائیکل کو ٹکر،خاوند جاں بحق،بیوی شدید زخمی ،لاہورکا ساجداپنی بیوی کے ہمراہ مظہرآباد کے قریب حادثے کا شکارہوا تفصیلات کے مطابق قصور روڈ پر مظہرآباد سٹاپ کے قریب کوسٹر نے موٹرسائیکل کو ٹکرماردی جس کے نتیجے میں خاوند ہیڈانجری کے باعث موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ اس بیوی شدید زخمی ہوگئی ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونیوالا ساجد ولدصدیق لاہور کا رہائشی تھا جو اپنی بیوی کے ہمراہ قصور روڈ پر سفر کررہاتھا کہ مظہرآباد کے قریبLEI/9591کیساتھ ٹکرا گیا۔ریسکیو عملہ نے نعش کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا۔
