دیپالپور پریمیئرلیگ کا تیسرا سیزن اختتام کو پہنچ گیا 21اپریل کو قلندرز اور ڈئےڈیولز کے مابین میچ سے شروع ہونیوالا ایونٹ قلندرزاور دیپالپور ایگلز کے درمیان فائنل میچ پراختتام پزیرہوا.اس میچ میں ایگلز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 59رنز بنائے اس ٹیم کے بڑے بڑے نام کوئی خاص کارکردگی نہ دکھا سکے جواب میں قلندرز نے یہ ہدف آسانی سے حاصل کرکے دس وکٹوں سے فتح اپنے نام کرلی تیمورمرزا نہ صرف فائنل میں چالیس رنز بناکر سب سے آگے رہے بلکہ انہیں پورے ٹورنامنٹ کا بھی بہترین کھلاڑی قراردیا گیا.جیتنے والی ٹیم کو پانچ لاکھ روپے نقد اور ٹرافی دی گئی جبکہ رنز اپ ٹیم کو دو لاکھ روپے اور ٹرافی دی گئی.فائنل دیکھنے کیلئے بیس ہزار کے قریب لوگوں نے منی سٹیڈیم کا رخ کیا.