لاہور،سیکرٹری پنجاب بار کونسل اشرف راہی کو قتل کر دیا گیا 160

لاہور،معروف قانون دان نامعلوم افراد کی فائرنگ سےقتل

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں معروف قانون دان کو نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر قتل کر دیا ہے ۔اوکاڑہ ڈائری کو حاصل ہونیوالی معلومات کے مطابق سیکرٹری پنجاب بار کونسل اشرف راہی اپنے آفس سے گاڑی پر گھر جا رہے تھے کہ عثمان چوک کے قریب ان پر دو افراد نے فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق محمد اشرف سیکشن آفیسر اور پنجاب بار کونسل کے سیکرٹری اور حنیف پارک کے رہائشی تھے۔محمداشرف راہی دو بچیوں کے باپ تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 50 سالہ اشرف کار میں جا رہا تھا کہ عثمان چوک کے قریب موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم افراد نے اسے نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہو گئے۔

اس واقعہ کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چوہدری نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ملزمان کو ٹریس کرنے کے لیے سی سی ٹی وی اور سیف سٹی کیمروں کی مدد لی جائے، امن کو خراب کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں