لاہورمیں بارشیں،پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم پریکٹس کیلئےاوکاڑہ پہنچ گئی
رپورٹ:عبدالرؤف طاہر،انچارج سپورٹس سیکشن اوکاڑہ ڈائری…
ان دنوں لاہور میں بارشیں زیادہ ہونے کی وجہ سے پاکستان بلائینڈ کرکٹ ٹیم کا کیمپپ اوکاڑہ جمخانہ گراونڈ میں منتقل کر دیا گیا اوکاڑہ ڈائری کے سپورٹس سیکشن کےانچارج عبدالرؤف طاہرسے بات چیت کرتے ہوئے پاکستانی بلائنڈ ٹیم کےکوچ محمد بلال نےبتایا کہ ملک بھر سے 28 کھلاڑی سلیکٹ کئے گئے ہیں جن کو دو ٹیموں کی شکل دے کرکھلایا جا رہا ہے ہم نے لاہورمیں خیابان امین میں دو ٹی ٹونٹی کھیلنے تھے.مگر اب یہ میچز اوکاڑہ جمخانہ منتقل کردئیے گئے ہیں جہاں ہماری بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے ٹرائل جاری ہیں جن میں بہترین پرفارمنس دینے والے کھلاڑیوں کو دورہ سری لنکا کے لئےمنتخب کیاجائے گا 15 رکنی ٹیم کا حتمی اعلان 2 فروری کو ہوگا سری لنکا میں ہماری ٹیم کے 3 ون ڈے اور 2 ٹی ٹونٹی میچز کھیلیں جائیں گے .انہوں نے بتایا کہ اس سے پہلے منعقد ہونے والے پانچ ورلڈ کپ ہوئے جن میں دو پاکستان چیمپئن بنا ایک بار جنوبی افریقہ اور دو دفعہ انڈیا نے فائنل جیتے .ان میں قابل ذکر بات یہ بھی ہے کہ پاکستانی ٹیم نے ان پانچوں میگا ایونٹس کے فائنل کھیلے.مجموعی طور پراب تک پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا ریکارڈ انتہائی شاندار رہاہے جس نے 103 ون ڈے کھیلے جس میں 83 ون ڈے پاکستان نے جیتے اور ٹی ٹونٹی میچز 55 کھیلے جس میں 45 میچ پاکستان نے جیتے ہیں.