alqalam school depalpur 545

القلم پبلک سکول اینڈ کالج کے زیراہتمام سالانہ تقسیم ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد

دیپال پور کی معروف تعلیمی درسگاہ القلم پبلک سکول اینڈ کالج کے زیر اہتمام طلباء و طالبات میں ایوارڈ کی تقسیم کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر بھر کی سیاسی ، سماجی ،مذہبی کاروباری اور صحافتی شخصیات سمیت والدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء وطالبات میں شیلڈز اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے جبکہ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ القلم پبلک سکول اینڈ کالج نے گزشتہ ڈیڑھ سال میں ڈائریکٹر چوہدری آصف اقبال ارائیں اور ان کے اساتذہ کی سخت محنت اور کوشش کے باعث ناصرف دیپال پور بلکہ ڈویژن بھر میں ایک خاص مقام حاصل کیا ہے جس کے اعتراف مین ڈویژن کی سطح پر ادارہ کو تعریفی سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا تقریب میں ادارہ میں زیر تعلیم ننھے طلباء و طالبات نے مختلف موضوعات پر خاص طور پر سانحہ APSپشاور پر خوبصور ت خاکہ پیش کرکے حاضرین کے دل موہ لیے جس پر حاضرین نے پرفارمنس کرنے والے طلباء و طالبات اور ان کے اساتذہ کو زبردست الفا ظ میں خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر چوہدری آصف اقبال ارائیں نے کہا کہ والدین کی دعاؤں کی بدولت سخت محنت سے آج ادارہ سکول سے کالج بن چکا ہے اور آئندہ دو سالوں بعد القلم یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا اس منفرد یونیورسٹی میں طلباء وطالبات کے الگ الگ کیمپس بنائے جائیں گے اور انٹرنیشنل سطح کی تعلیم دیپال پور اور گردونواح کے طلباء کو میسر ہو گی اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی ملک علی عباس کھوکھر ،بیرسٹر راؤ فہد اجمل خاں ، چیئرمین مارکیٹ کمیٹی چوہدری خدری بھٹہ ودیگر نے خطاب کیا اس موقع پر پی ایف یو جے اور اتحاد پریس کلب کے نمائندہ وفد سمیت بچوں کے والدین اور معززین علاقہ کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔اس تقریب کی سب سے خاص چیز چوہدری آصف اقبال اور ان کے بھائیوں کا اپنی والدہ محترمہ کے ہاتھوں شیلڈز وصول کرنے کا مرحلہ تھاجس میں حاضرین کو آبدیدہ بھی کردیا…

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں