واپڈا کا کام عوام کو بجلی کی متواتر سپلائی فراہم کرنا ہوتا ہے مگر کیا وجہ بنی کہ حجرہ شاہ مقیم میں واپڈا کو پورے علاقہ کی بجلی بندکرنا پڑگئی ہوا کچھ یوں کہ محمد مشتاق ولد محمد حسین ساکن کے ذمہ واپڈا کے ساڑھے آٹھ لاکھ روپے واجب الادا تھے جس پر واپڈا ٹیم نے جاکر مشتاق سے رسید طلب کی جو موجود نہ ہونے پر اس کا میٹر اتارلیا گیا جس پر ملزم مشتاق آگ بگولا ہوگیا اور اپنے بیٹ احمد سمیت مزید چار افراد کو بلاکر واپڈا ٹیم پر ہلہ بول دیا اور نہ صرف ان سے ریکارڈ لے کر جلاڈالا بلکہ ٹیم کو زدوکوب کیا اور کپڑے پھاڑ ڈالے اور ٹیم سے میٹر بھی چھین لیا اس واقعہ پرالیکشن لیتے ہوئےایس ڈی او احسن عزیز نے کاروائی کرتے ہوئےپورے علاقے کی بجلی منقطع کر دی اور تشدد کرنے والے ملزمان کے خلاف کارسرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کروا دیاہے.
