model sabzimandi depalpur,okara diary 566

ماڈل سبزی منڈی دیپالپور انتظامیہ کی نااہلی،عوام خوار

ماڈل سبزی منڈی دیپالپور انتظامیہ کی نااہلی،عوام خوار،رضوی چوک تا قائد اعظم چوک سڑک بلاک رہنا معمول بن گئی،حکام بالا نوٹس لیں تفصیلات کے مطابق دیپالپور کی ماڈل سبزی منڈی عوام کیلئے وبال جان بن گئی ہے۔رضوی چوک سے قائد اعظم چوک تک نہ صرف گاڑیوں کا گزرنا محال ہے بلکہ وہاں پر تمام دوکاندار بھی انتہائی پریشانی سے دوچار ہیں جن کی دوکانوں کے آگے آلوؤں کی بوریاں اور ٹرک ہمہ وقت کھڑے رہتے ہیں۔دوکانداروں کا کہنا تھا کہ ہماری دوکانیں بالکل بند ہوکررہ گئی ہیں اورکاروبار شدید متاثر ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ سبزی منڈی انتظامیہ کو کئی بار کہا گیا مگر صدر سبزی منڈی سمیت کسی کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی بلکہ یہ لوگ الٹا بدتمیزی اور غنڈہ گردی کرتے ہیں۔دوکانداروں کا یہ بھی کہنا تھا کہ پہلے ہی کرونا وائرس کی وجہ سے کاروبار نہ ہونے کے برابر ہیں رہی سہی کسر سبزمنڈی کی مینجمنٹ نے نکال دی ہے انہوں نے ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ اور اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور سمیت حکام بالا سے استدعا ہے کہ اس مسئلے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف فوری اور سخت ایکشن لیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں