محکمہ تعلیم ضلع اوکاڑہ کےزیراہتمام کھیلوں کے مقابلوں میں فٹ بال ٹورنامنٹ ہائی سکول حویلی لکھا کے نام
حویلی لکھا(محمد احمد ساجد سے) محکمہ تعلیم ضلع اوکاڑہ کے سالانہ ٹورنامنٹ میں طلباء اور اساتذہ کا جوش و خروش میں اضافہ فٹبال کا فائنل میچ گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 حویلی لکھا نے7/0 کے واضح فرق سے جیت لیا تفصیلات کے مطابق
محکمہ تعلیم ضلع اوکاڑہ کے سالانہ ٹورنامنٹ زونل لیول پر آج گورنمنٹ ہائی سکول بھومن شاہ اور گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 حویلی لکھا کے مابین فٹبال کا فائنل میچ کھیلا گیا جو گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 حویلی لکھا نے سات زیرو سے جیت لیا پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 میاں رفیق احمد وٹو،نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے سینئر ہیڈ ماسٹر محمد معین کھوکھر، محمد امیر بھٹی اور ڈپٹی ہیڈ ماسٹر محمد ظفر اقبال انجم کے ہمراہ مہمان فٹبال ٹیموں کے ساتھ تعارف بھی کرایا گیا مہمان خصوصی نے جیتے والی ٹیم کو مبارکباد دی قبل ازیں اتھلیٹکس کے مقابلے ہوئے 100میٹر کی دوڑ میں گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 حویلی لکھا اول، گورنمنٹ ہائی سکول 43ایس پیےکھرپہ دوم اور گورنمنٹ ہائی سکول رتیکے کے طلباء نے سوم پوزیشن حاصل کی میچز کو دیکھنے کے لیے طلباء کو جوش و خروش دیدنی تھا۔