محکمہ تعلیم ضلع اوکاڑہ کے زیراہتمام کھیلوں کےسالانہ مقابلوں کا آغازہوگیا
حویلی لکھا(محمد احمد ساجد سے)محکمہ تعلیم ضلع اوکاڑہ کے سالانہ ٹورنامنٹ کا آغاز ہو گیا ہے اس سلسلے میں گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 حویلی لکھا میں زونل لیول ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب ہوئی چیئرمین بلدیہ حویلی میاں محمد حنیف رحمانی نے ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا اس موقع پر پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 میاں رفیق احمد وٹو، سینئر ہیڈ ماسٹر محمد معین کھوکھر، محمد علی اور ڈپٹی ہیڈ ماسٹر محمد ظفر اقبال انجم بطورمہمان خصوصی موجود تھے اس موقع پر مہمانانِ خصوصی کا فٹبال ٹیموں کے ساتھ تعارف بھی کرایا گیا افتتاحی میچ گورنمنٹ سٹی ہائی سکول حویلی اور گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 کے مابین کھیلا گیا جو 2صفر کے مقابلے میں گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 کی ٹیم نے جیت لیا مہمان خصوصی نے جیتے والی ٹیم کو مبارکباد دی.