دیپالپور کی نوبہار کالونی میں محکمہ سوئی گیس کی کوتاہی اور مجرمانہ غفلت کا خمیازہ تین بھائیوں کو بیہوشی کی صورت میں بھگتنا پڑا ہے واقعہ کچھ یوں ہے کہ گزشتہ دس روز سے سوئی گیس کی پائپ لائن ڈالی جارہی تھی اور دوروز سے ڈاکٹر فرخ حبیب کے گھر کے سوئی گیس میٹر میں لیکج شروع ہوگئی جو رات کو بہت زیادہ ہوگئی جس کے نتیجے میں ڈاکٹر فرخ حبیب اور اس کے دو بھائی محمد فخر اور خرم بیہوش گئے جن کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال ایمرجنسی میں پہنچادیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
