اوکاڑہ ڈائری رپورٹ
محکمہ پبلک ہیلتھ کی غفلت نے عوام کی زندگی اجیرن کردی،ایک ماہ گزرجانے کے باوجودسیوریج کو مین لائن سے کنیکٹ نہ کیا جاسکا تفصیلات کے مطابق دیپالپوربائی پاس سبزی منڈی کے قریب محکمہ پبلک ہیلتھ کی جانب سے سیوریج ڈالا گیا جس کا اسی فیصد کام ایک ماہ پہلے مکمل ہوچکا ہے مگر اس کے بعد نہ تو اس سیوریج کو مین لائن سے کنیکٹ کیا گیا ہے اور نہ ہی ان گٹروں کو ڈھکنوں سے بند کیا گیا ہے جس کے باعث مقامی لوگ انتہائی مشکلات کا شکار ہیں۔ایک تو گٹروں پرکور نہ ہونے کی وجہ سے کسی بھی وقت کوئی ناخوشگوار حادثہ پیش آ سکتا ہے بلکہ سیوریج فنکشنل نہ ہونے سے علاقہ مکینوں کا براحال ہے۔لہٰذا عوام نے ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ سے اپیل کی ہے کہ اس معاملے کا فی الفور نوٹس لیتے ہوئے جلد از جلد اس پروجیکٹ کی تکمیل یقینی بنائی جائے۔