دیپالپور کے نواحی گاؤں وینڈلہ جاگیرمیں غریب محنت کش نے اپنی مرضی سے ووٹ کا استعمال کیا تو مقامی وڈیرے اس کی جان کے دشمن بن گئے عثمان نامی شخص نے ہسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مقامی زمینداروں نے دوران الیکشن اسے کہا کہ وہ پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ دے مگر میں نے کہا وہ میں مسلم لیگ ن کو ووٹ دوں گا جس کا ملزمان کو رنج تھا اور الیکشن کے اختتام پر پی ٹی ائی کی شکست کے بعد زمیندار بہت سیخ پا تھے کل جیسے ہی میں وہاں سے گزرا کھیتوں میں چھپے ہوئے ڈنڈوں سوٹوں اور پستول سے مسلح چھ افراد مجھے پکڑ کر کھیتوں کے اندر لے گئے اور مجھے ننگا کرکے میری پیٹھ ،کمر اور بازوؤں پرانتہائی تشدد کیا اور جب میں بیہوش ہوگیا تو موقع سےفرار ہوگئے.بعدازاں میرے عزیزواقارب مجھے ہسپتال لے آئے اور میرا میڈیکل چیک اپ کروایا.عثمان نے آئی جی پنجاب اور عمران خان سے فوری انصاف کی اپیل کی ہے.یاد رہے اس سے قبل اوکاڑہ سے منتخب ہونیوالے پاکستان مسلم لیگ ن کے ایک ایم این اے پر بھی مخالفین سے سیاسی انتقام لینے کی شکائت سامنے آچکی ہے.
