رپورٹ:قاسم علی…
آج صرف دومیچز کھیلے گئے پہلا میچ دیپالپورایگلز اور منڈی احمدآباد کے مابین ہوا جس میں دیپالپور ایگلز نے عزیزکاندروکی خوبصورت بیٹنگ کے باعث 88رنز بنائے جواب میں منڈی احمدآباد کے بلے باز مزمل نے اگرچہ کافی مزاحمت کی تاہم ایگلز یہ میچ لے اُڑی۔
دوسرا میچ منڈی احمد آباد اور مدثرسپرکنگز کے درمیان تھا اور یہ میچ جیتنے والی ٹیم ہی سیمی فائنل میں پہنچنا تھی ۔منڈی احمدآباد نے پہلے کھیلتے ہوئے کامونکی کے بیٹسمین مزمل کی انتہائی جارحانہ بیٹنگ کے باعث 116رنز کا ہدف دے دیاانہوں نے مسلسل پانچ چھکے لگاکر شائقین کو خوب محظوظ کیا۔لیکن اس کے جواب میں مدثر سپرکنگ نے اینٹ کا جواب پتھر سے دیتے ہوئے اتنا بڑا مجموعہ ہونے کے باوجود میچ کو یکطرفہ بنادیا ۔اس میچ میں اسد شاہ نے تمام باؤلروں کی تاریخی دھلائی کی اورگراؤنڈ کے چاروں طرف چھکوں کی بارش کردی اسدشاہ نے بارہ چھکے لگائے ۔جن کے باعث مدثر سپرکنگ نے یہ میچ چاراوور میں ہی پورا کرلیا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اتنا بڑا مجموعہ مدثر سپرکنگزکے اوپنرز نے ہی پورا کرلیا.اسد شاہ کی طوفانی بیٹنگ نے سیمی فائنل کی دوسری ٹیموں کیلئے بھی خطرے کی گھنٹی بجادی یقینی طورپر مدثر سپرکنگ کا مقابلہ سیمی فائنل میں جس سے بھی ہوگا وہ ٹیم اسد شاہ کو قابو کرنے کی ضرور پلاننگ کرے گی.
