pmlq leader zulifqar papan 359

مسلم لیگ ق کے زیراہتمام بصیرپور میں استحکام پاکستان ریلی منعقد

اوکاڑ ،پاکستان مسلم لیگ ق یوتھ ونگ پنجاب کے صدر چوہدری ذوالفقار پپن نے کہا کہ انشاء اللہ پنجاب اسمبلی کا آئندہ قائد عوام چوہدری مونس الٰہی ہوگا، قائد مسلم لیگ چوہدری مونس الٰہی کی ہدایت پر پنجاب بھر میں جاری قومی سوشل میڈیا کانفرنس کا مقصد مسلم لیگ ق کے پلیٹ فارم پر نوجوان نسل کو عصر حاضر کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے تاکہ نوجوان نسل معاشرے کے مسائل کو سوشل میڈیا کے زریعے احکام بالا تک رسائی دے سکیں،بصیرپور میں استحکام پاکستان ریلی سے مسلم لیگ ق تحصیل بھر میں فعال ہوگی۔آنے والا وقت گواہ ہوگا کہ مسلم لیگ کا جھنڈا اقتدار کے ایوانوں پر لہرائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ملک حق نواز سنگلہ،سید تنویر شاہ زیدی ایڈووکیٹ،سید ابرار شاہ اور دیگر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ چوہدری ذوالفقار پپن نے کہا سوشل میڈیا کانفرنس سے ہم مسلم لیگ کے پلیٹ فارم پر نوجونوں کو سوشل میڈیا کے زریعے آگاہی دے رہے ہیں تاکہ نوجوان نسل معاشرے کے مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کر سکیں ۔

Subscribe
ہماری تمام سٹوریز اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کیلئے سبسکرائب کیجئیے
I agree to have my personal information transfered to MailChimp ( more information )

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.