famous religious personality hafiz abdulqadeer sb passed away in basti abdullah 440

معروف علمی و سماجی شخصیت حافظ عبدالقدیرصدیقی انتقال کرگئے

رپورٹ:قاسم علی

معروف علمی و سماجی شخصیت حافظ عبدالقدیرصدیقی انتقال کرگئے،طویل عرصہ سے علیل تھے ،ہزاروں شاگردوں کو زیورقرآن سے آراستہ کیا تفصیلات کے مطابق معروف علمی و سماجی شخصیت حافظ عبدالقدیر صدیقی دوران وضواچانک حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کرگئے حافظ عبدالقدیر طویل عرصہ سے شوگر کے عارضہ میں بھی مبتلا تھے تاہم قرآن کیساتھ ان کی محبت قابل رشک تھی آخری وقت تک بچوں کو قرآن کی تعلیم دیتے رہے آپ کے ہزاروں شاگرد تھے ۔ ایک روز قبل عشا کی نماز کیلئے وضو کررہے تھے کہ اچانک انہیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا اور وہ موقع پر ہی خالق حقیقی سے جاملے۔قاری عبادلقدیر صدیقی اٹھارہ برس قبل ایک حادثے میں معذور ہوگئے تھے اور اس کے بعد انہیں شوگر بھی ہوگئی تاہم انہوں نے اس حالت میں بھی قابل رشک اور شکرگزاری والی زندگی بسر کی اور قرآن سے لو لگائے رکھی اور یہی تعلیم دوسروں کو دیتے رہے کہ ہر حال میں اللہ کا شکر ادا کرنا چاہئے۔ ان کی نماز جنازہ غلہ منڈی والی مسجد میں ادا کردی گئی جو ان کی وصیت کے مطابق ان کے بیٹے نے پڑھائی نماز جنازہ میں ان کے بیشمار شاگردوں اور اہل علاقہ سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں