معروف فلاحی تنظیم حویلی سٹی الائنس نے خدمت خلق کی ایک نئی مثال قائم کردی

خدمت کے نام پر تنظیمیں تو وجود میں بہت آتی ہیں لیکن خدمت کے جذبے سے سرشار ہر جماعت نہیں ہوتی.البتہ حویلی سٹی الائنس کی جانب سے اپنے شہر اور شہریوں کیلئے آئے روز اچھی مثالیں دیکھنے کو ملتی رہتی ہیں.سبزی منڈی حویلی شہر کا نہایت مصروف کاروباری ایریا ہےمگر افسوس کہ حویلی بلدیہ کی روایتی نااہلیوں کی وجہ سے یہاں صفائی کا مسئلہ انتہائی تشویشناک صورت حال اختیار کر چکا تھا ۔اس مسئلے کے حل کیلئے پہلے تو تنظیم کی جانب سے متعدد بار آواز اٹھائی گئی لیکن انتظامیہ کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی.
haveli city allience on mission of clean haveli
جس پر آج حویلی سٹی الائنس کے پرعزم نوجوانوں نے بالا آخر کمر باندھی سرپرست اعلی حویلی سٹی الائنس جناب رمضان خان نے وہیکلز کی فراہمی کو یقینی بنایا اور سب دوستوں نے اپنی مدد آپ کے تحت صفائی کا فریضہ سر انجام دیا اور نہ صرف صفائی کی بلکہ کوڑا کرکٹ کی جگہ پر شجر کاری بھی کر دی کہ شاید اس طرح اِس خطے اور یہاں کے لوگوں نے ایک لمبے عرصہ تک جو بدبو جھیلی ہے اس کا ازالہ ہو سکے.حویلی سٹی الائنس کے عہدیداروں نے اوکاڑہ ڈائری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ حویلی سٹی الائنس کی پوری ٹیم اور سرپرست اعلیٰ جناب رمضان خان صاحب کی ہدایت پر شہر میں صفائی کے معاملات کو حل کرنے کیلئے کوشاں رہے گی.
haveli city allience on mission of clean haveli

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button