cryestal view production inagurated first yateem khana in okara 1,033

جو کام حکومت نہ کرسکی وہ کرسٹل ویوفاؤنڈیشن نے کرڈالا،اوکاڑہ میں بڑے فلاحی منصوبے کا آغاز

اوکاڑہ، عوام کی ضروریات اور اس کے مسائل سے آگاہ رہنا اور ان کو حل کرنا اولین ریاستی ذمہ داری ہوتی ہے مگر حکومت کی جانب سے غفلت و کوتاہی کے ایسے مظاہرے کوئی نئی بات نہیں تاہم کئی دردَ دل رکھنے والی تنظیمیں ایسی بھی ہیں جو حقیقت میں انسانیت کا درد رکھتی ہیں اور فلاحی کاموں میں مصروف رہتی ہیں ایسی ہی ایک تنظیم کرسٹل ویو ویلفیئرفاؤنڈیشن بھی ہے جس کا قیام آج سے آٹھ سال قبل عمل میں آیا اور اس نے مختلف فلاحی منصوبہ جات پر کام کیا اسی سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے گزشتہ روزکرسٹل ویوویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیرانتظام ضلع اوکاڑہ میں پہلی بار یتیم خانہ کا افتتاح کردیا گیا ہے جہاں پر یتیم و بے سہارا بچوں کی کفالت کا مکمل بندوبست ہوگا اس کے علاوہ سوفٹ ویئر ہاؤس اور سی وی ٹیلی ویژن کا بھی افتتاح کیا گیا۔تقریب کے مہمانان خصوصی پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر سلیم صادق ،سینئرٹیکس قانون دان رانا محمد اکرام اورراؤحسن سکندر تھے جنہوں نے منیراحمدچوہدری،مختار احمدچوہدری،سی ای او اوکاڑہ ڈائری (okaradiary.com)قاسم علی،مظہرعباس چوہدری،شاہدلطیف،کامران سکندر،حسن رضا،مظہررشید چوہدری،عابدمغل،رائے امداد،بلال تبسم،جی ایم قادری اورآصف کھوکھرکو بیسٹ ورکنگ جرنلسٹس کے ایوارڈز سے نوازا۔
cryestal view foundation okara
کرسٹل ویوویلفیئرفاؤندیشن کے صدر و روح رواں رانا محمد عمران ایڈووکیٹ نے کہا کہ آج کا دن ہمارے لئے انتہائی مسرت کا پیغام لے کر آیا ہے جب ہم نے یتیم خانہ اور سوفٹ ویئر ہاؤس جیسے انقلابی منصوبے شروع کئے ہیں جن کی ضلع اوکاڑہ میں بہت ضرورت تھی ۔انہوں نے کہا یتیم خانہ میں ہر بچے کو گھر جیسا ماحول فراہم کیاجائے گا اور ان کی تعلیم و تربیت کا بندوبست بھی کیاجائے گا۔سوفٹ ویئر ہاؤس کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ یہ منصوبہ آن لائن فیلڈ میں کام کرنے والوں کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں ہے جہاں پر وہ تربیت لے کر خود اپنی کمپنی بناسکتے ہیں جس کے سی ای او وہ خود ہوں گے۔اسی طرح سی وی ٹیلی ویژن دکھی انسانیت کی آواز بنے گا ۔مہمانان خصوصی اور صحافی برادری نے کرسٹل ویو ویلفیئر فاؤنڈیشن کی کاوشوں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اوکاڑہ جیسے علاقے میں کم وسائل کیساتھ اتنے بڑے منصوبوں کا آغاز ایک خواب سے کم نہیں ۔مقررین نے اس کامیاب پروگرام پر کرسٹل ویو فاؤنڈیشن کی پوری ٹیم رانا محمدعمران،توصیف رفیق،محمدضیا،سیف الرحمان،طلحہ محمود،زین العابدین اور ذیشان شانی کو بھرپورمبارکباداور خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر حاضرین کیلئے پرتکلف افطاری کا اہتمام بھی کیا گیا تھا.
cryestal view foundation okara

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں